کراچی میں گھر کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ، 6 افراد زخمی ہوگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گھر کے واٹر ٹینک میں ہونے والے گیس دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپاروٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی شرقی کے علاقے سچل میں پیش آیا جہان ایک زیرِ تعمیر مکان کے پرانے اور بند زیرِ زمین واٹر ٹینک کی مرمت کے دوران گیس کے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے مستری کی حالت تشویش ناک ہے ۔
ایس ایچ او سچل گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا ہے کہ مطابق غازی گوٹھ کے بلاک ون میں غلام مجتبیٰ نامی شخص نے اپنے گھر کے پانی کے زیرِ زمین ٹینک کی مرمت کے لیے مزدور اور مستری بلوائے ، مستری اور مزدور پانی کے ٹینک کا ڈھکن اٹھا کر کام کے لیے نیچے اترے ، اندھیرا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ماچس کی تیلی جلائی تو وہاں قدرتی گیس جمع ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عابد حسین ، عبدالرزاق، جمن ، غلام مصطفیٰ ، گھر کا مالک غلام مجتبیٰ ، غلام مصطفیٰ اور محمد احمد جھلس کر زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں مستری عابد حسین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ واضح رہے 18 دسمبر2021ء کو کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ، کراچی شیرشاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شیرشاہ میں نالے پر قائم بینک عمارت میں سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں ، شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے تھے، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

19 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

35 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago