عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ، ترجمان مسلم لیگ ن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ، بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور چینی ، آٹا ، گیس ، بجلی ، دوائی ، کھاد مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے ، کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے ، ‎عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں ، ‎عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں ، عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62 فیصد کی سطح پر آگئی ، ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی دیکھی گئی ہے، ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 18.62 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جب کہ کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد ہوگئی ہے۔
حالیہ ہفتے میں جن17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافے کے بعد نئی قیمت 78 روپے71 پیسے ہوگئی ہے، لہسن 13 روپے55 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے57 پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپے 54 پیسے اور دال مونگ کی قیمت68 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے ، اسی طرح مٹن 2 روپے 45 پیسے، بیف ایک روپے 46 پیسے فی کلو، آٹے کا20 کلو کا تھیلا 2 روپے51 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ان میں اشیاء میں 200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت25 روپے 85 پیسے کم ہوکر259 روپے 90 پیسے، آلو ایک روپے 70 پیسے ، پیازایک روپے 15 پیسے فی کلو، انڈوں کی قیمت میں3 روپے 83 پیسےفی درجن سستے ہوگئے ہیں ، برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوکر 184 روپے 6 پیسے فی کلو، چینی کی فی کلوایک روپے 5 پیسے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 48 روپے 56 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

2 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

11 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

20 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

34 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago