گرمی کے ستائے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی گئی محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)مضبوط مون سون ہوائیں ملک کے بالائی/وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں . محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشوں کی نوید سناتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے .

منگل کے روز لاہور میں بادل چھائے رہے جس کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوگی . آج بروز منگل کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا . اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع . ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع . ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . اسی طرح جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کشمیر، گلگلت بلتستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے . تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . جبکہ آئندہ ہفتہ کے روز کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوااور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق بروز اتوار کشمیر،خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . جبکہ بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وسطی/مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں