سوات(قدرت روزنامہ) ملک کے شمالی علاقہ جات زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا .
زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے . گزشتہ روز 29جنوری کو بھی سیاحتی مقامات زلزلےسے لرز گئے تھے . گلگت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا . ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا .
زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا . زلزلے کے مرکز، شدت اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے . چند روز قبل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے سوات ، مالاکنڈ، چترال ، دیر میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سیکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ کی گہرائی 160 کلو میٹر زمین تھی . زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا .
. .