ملک کے شمالی علاقہ جات زلزلے سے لرز اٹھے

سوات(قدرت روزنامہ) ملک کے شمالی علاقہ جات زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔گزشتہ روز 29جنوری کو بھی سیاحتی مقامات زلزلےسے لرز گئے تھے۔گلگت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا۔

زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔ زلزلے کے مرکز، شدت اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔چند روز قبل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے سوات ، مالاکنڈ، چترال ، دیر میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سیکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ کی گہرائی 160 کلو میٹر زمین تھی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago