رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے،فرخ حبیب

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے، یہ چاہتے ہیں لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھے بھی نہیں، کیا ایسے ماحول میں پاکستان کی عدالتیں آزادانہ ماحول میں کام کر سکتی ہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے گزشتہ روز وہی بیان دیا جو پہلے نہال ہاشمی نے دیا، دانیال عزیز نے دیا، یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھے بھی نہیں، کیا ایسے ماحول میں پاکستان کی عدالتیں آزادانہ ماحول میں کام کر سکتی ہیں .


انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمت کریں اور بتائیں مقصود چپراسی کون ہی مسرور انور نامی شخص شہباز شریف کے اکائونٹ میں اربوں روپے جمع کراتا رہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن بالکل نہیں کی، بلکہ اربوں کی کی ہے .

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ (ن )لیگ کے درباریوں نے بھی کرپشن اور لوٹ مار کی، ہم قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، آپ نے ملک کو لوٹا ہے اور یہ ثابت ہو چکا ہے، آپ نے منی لانڈرنگ کی ہے اور اس کا جواب آپ کے پاس نہیں ہے، عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسے بیانات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، پاکستان میں پہلی بار طاقت ور کو خوف ہوا ہے کہ وہ قانون کے نیچے آ رہا ہے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی کے لیے ہے، ہم ان چوروں کے لیے کرمنل قوانین میں اصلاحات لائے ہیں، شہباز شریف کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئی ہیں، چپڑاسیوں کے اکائونٹ میں اربوں روپے کیسے آئی . وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ لوگ اب عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، یہ کھلے عام عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم نے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے یہی کہا ہے کہ قانون مکمل نافذ نہیں .
فرخ حبیب نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کو مفرور کرایا گیا، سلمان شہباز کو کیا بیماری ہی کیوں وہ واپس نہیں آ رہا، نا اہل اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں