حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچا دی‘ اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے ، بلاول

سرگودھا (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچا دی ، ہم اس سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں ، 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی انہیں سلیکٹڈ کہا ہے ، ان کی ناکامی کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا ، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا کیا بنا؟ ان ظالموں نے تو غریب کے سر سے چھت چھین لی ، اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت اور دنیا کے سامنے رکھیں گے ، جب بھی پیپلز پارٹی نکلی ہے ہمیشہ ظالم کو نقصان ہوا ہے اور تاریخ میں لکھا جائے گا جیالے دیوار بن کر کٹھ پتلی کے آگے کھڑے تھے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کی پارٹی ہے اور قائد عوام نے اس جماعت کے لیے 4 اصول دیئے ، بے نظیر بھٹو نے ان اصولوں میں اضافہ کرکے 5 کر دیئے تھے ، جمہوریت ہماری سیاست اور مساوات ہماری معیشت ہے ، ہم نے پچھلے ہفتے ملک بھر میں کسان مارچ کیا اور ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ، جہاں کسان یوریا کے بحران پر احتجاج کر رہے ہیں کیوں کہ جب سے یہ ناکام حکومت آئی ہے ہماری زراعت تباہ ہو گئی ہے جو ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بحران سے نکالا اور ہم مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے بی آئی ایس پی پروگرام لائے ، پیپلز پارٹی نے پنشنز اور تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن آج عوام کے انسانی و معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں ، وزرا کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں لیکن عوام کو معلوم ہے کہ مہنگائی ہے اور اس کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ، اس لیے ہم اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago