تاحیات نااہلی کیس میں فریق نہیں‘ بارکونسل نے کوئی مشورہ نہیں کیا ، جہانگیرترین

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس میں فریق نہیں ہوں ‘ بار کونسل نے کیس دائر کرتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کیس سپریم کورٹ میں بار کونسل نے دائر کیا ہے ، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وکلاء کے خیال میں تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں ہے ، کیس میں اپیل کا موقع نہیں دیاگیا لیکن سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ نا اہلی کیس میں فریق نہیں ہوں ، سپریم کورٹ بارکونسل نے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور معروف سیاستدان جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست صدر سرپم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے ، آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ کے امور انجام نہیں دے سکتی ، آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا ، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے کے اطلاق کے پیرا میٹرز طے کیے ، درخواست میں استدعا کی گئی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چینلج ہو صرف اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچودھری محمد احسن بھون نے کہا تھا کہ کسی بھی حکمران کی تاحیات نااہلی خلاف قانون اور خلاف جمہوریت ہے ، کسی کو بھی اس کے جمہوری حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ، اس نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے اور آئندہ چندروز میں کیس کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کر دی جائے گی ، بار اور بینچ کے تعلقات کو بہترین بنانے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور کلاء کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago