سرگودھا(قدرت روزنامہ) نوبیاہتا دلہن کو لاہور چھوڑ کر واپس بھیرہ پہنچنے پر لاپتہ25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے برآمد کر لی گئی .
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گائوں ہجکہ میں چار ماہ قبل20 ستمبر 2021 کو 25 سالہ نوجوان حماد علی اپنی تین ماہ سے شادی شدہ دلہن کو لاہور سسرال چھوڑ کر واپس بھیرہ پہنچنے پر لا پتہ ہو گیا جس کا کہیں سراغ نہ ملا تو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے نوجوان کی تلاش میں علی پور سیداں کے نوجوان عاطف کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی .
جس میں انکشاف ہوا کہ اس نے وقوعہ کے روز ساتھیوں سے مل کر حماد علی کو قتل کر کے مقتول کی بوری بند نعش کھیتوں میں دبا دی جسے اس کی نشاندہی پر پولیس نے نبی شاہ بالا کھیتوں سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے .
. .