سرگودھا،نوبیاہتا دلہن کو لاہور چھوڑ کر واپس بھیرہ پہنچنے پر لاپتہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

سرگودھا(قدرت روزنامہ) نوبیاہتا دلہن کو لاہور چھوڑ کر واپس بھیرہ پہنچنے پر لاپتہ25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گائوں ہجکہ میں چار ماہ قبل20 ستمبر 2021 کو 25 سالہ نوجوان حماد علی اپنی تین ماہ سے شادی شدہ دلہن کو لاہور سسرال چھوڑ کر واپس بھیرہ پہنچنے پر لا پتہ ہو گیا جس کا کہیں سراغ نہ ملا تو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے نوجوان کی تلاش میں علی پور سیداں کے نوجوان عاطف کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

جس میں انکشاف ہوا کہ اس نے وقوعہ کے روز ساتھیوں سے مل کر حماد علی کو قتل کر کے مقتول کی بوری بند نعش کھیتوں میں دبا دی جسے اس کی نشاندہی پر پولیس نے نبی شاہ بالا کھیتوں سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago