ن لیگ کو بڑا دھچکا ،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کااظہار کردیا . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، سیاسی شخصیات نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق ،میاں خیل ثنا اللہ ،میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے . اس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا

الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،سیاسی شخصیات نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں