شرقپور (قدرت روزنامہ) شرقپور سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار ، ملزم نے زیادتی کی ناکام کوشش پر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا- تفصیلات کے مطابق پولیس نے سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار کر لیا،قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی تھا، سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کودوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اورپھر اہل خانہ کے ساتھ مل کربچی کو تلاش بھی کرتا رہا .
شرقپور شریف کے علاقہ پرانی بھینی کی رہائشی آٹھ سالہ مافیہ جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا .
ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف چوہدری عبدالطیف گجر اور ان کی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معصوم مافیا کے قاتل کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا .
بتایا گیا ہے کہ ملزم غلام علی بچی کا ہمسایہ اور قریبی رشتہ دار ہے جو بچی کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا .
آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ ملزم غلام علی کی گرفتاری تک تھانہ شرقپور میں موجود رہے اور خود مانیٹرنگ کرتے رہے . انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اورناکامی کی وجہ سے اس نے اس کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کو قتل کر دیا . یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب نے بھی بچی کے اغواء اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا .
. .