شرقپور، سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار

شرقپور (قدرت روزنامہ) شرقپور سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار ، ملزم نے زیادتی کی ناکام کوشش پر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا- تفصیلات کے مطابق پولیس نے سات سالہ معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتار کر لیا،قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی تھا، سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کودوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اورپھر اہل خانہ کے ساتھ مل کربچی کو تلاش بھی کرتا رہا ۔
شرقپور شریف کے علاقہ پرانی بھینی کی رہائشی آٹھ سالہ مافیہ جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف چوہدری عبدالطیف گجر اور ان کی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معصوم مافیا کے قاتل کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم غلام علی بچی کا ہمسایہ اور قریبی رشتہ دار ہے جو بچی کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتا رہا ۔

آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ ملزم غلام علی کی گرفتاری تک تھانہ شرقپور میں موجود رہے اور خود مانیٹرنگ کرتے رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اورناکامی کی وجہ سے اس نے اس کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کو قتل کر دیا ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب نے بھی بچی کے اغواء اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago