23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کریں گے،مولانافضل الرحمن

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ اورجمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی موجودگی میں صدارتی طرز کے نظام کی ضرورت نہیں ہے،صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا،پانچ فروی کویوم یکجہتی

کشمیرمنائیں گے۔وہ اتوار کو جامعہ انوارالعلوم کورنگی میں جییوآئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔قبل ازیں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جییوآئی سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا ناصر سومرو، مولانا غیاث، سمیع الحق سواتی، عبدالحق عثمانی، شرف الدین اندھڑدیگراس موقع پرموجود تھے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیاہے،اس وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کا اعلان کیا جسے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ریاستی موقف بھی نہیں پتا، مودی عمران خان کا فون اٹھانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری کچھ کرے،کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں جے یو آئی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر منائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے،جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں،قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے ملک صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے دولخت ہواتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے، ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور یہ تحریک چلتی رہے گی،لانگ مارچ ہرصورت کریں گے لانگ مارچ کے پلان اورکچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق متنازع بل کو پہلے اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجاجانا چاہیئے تھا،کسی بھی بل سے متعلق اراکین کوپہلے بتایاجاتاہے،اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی،اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوکبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے،ہماراایک ہی ٹارگٹ ہے،لانگ مارچ آگے پیچھے نہیں ہوگا،لانگ مارچ23کوہی ہوگا،قوم اسلام آبادکی طرف روانہ ہوگی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago