شکارپور ،مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام سمیت 3 افراد جاں بحق

شکارپور(قدرت روزنامہ) شکارپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ، مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام سمیت 3 افراد جاں بحق، ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ سے سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب گوٹھ حبیب جکھرو میں پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار تنظیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ شکارپور میں اس سے قبل بھی دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔گزشتہ برس گڑھی یاسین تھانہ حدود گاؤں شاھم مارفانی میں مارفانی برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کے دیرینہ تنازعے پر تصادم ہوا تھا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور فائرنگ نتیجے میں دونوں فریقین کے چار افراد قتل ہو گئے تھے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

2 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

9 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

16 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

18 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

31 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

37 mins ago