(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی ترجمان اسلم بلوچ صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے تہنیتی پیغام میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید نومنتخب جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئ کابینہ تجربہ کار و سنئیر صحافیوں پر مشتمل ہے . جنھوں نے بلوچستان میں صحافتی ذمہداریوں کو بخوبی نبھایا ہے .
نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں بالعموم بلوچستان میں بالخصوص سیاسی جمہوری عمل پر قدغن لگانے کی منفی پالیسی جاری ہے . راتوں رات سیاسی جماعت بناکر انتخابات میں دھاندلی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے ان کو کامیاب کرکے بلوچستان پر حکمرانی دی جاتی ہے . بلوچستان میں سیاسی نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کی منفی تسلسل ہنوز جاری ہے . بلوچستان کے قومی وسائل ریکوڈک کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی پے . ساحل سمندر کو ماہی گیروں کےلیے نوگو ایریا بنادیا گیا پے . تمام صوبائی اداروں کو مفلوج بنادیا گیا اور پھر سے صوبے کو بدامنی کی طرف منتقل کیا جارہا ہے . رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مکمل یقین ہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ اپنی حقیقی صحافتی فرائض کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان کی آواز بنے گی . اور بلوچستان کے ساتھ ناانصافی و نابرابری کی پالیسیوں کے خلاف قلم کو میسر و بھرپور استعمال کریگی .
. .