ساحل سمندر کو ماہی گیروں کیلئے نوگو ایریا بنادیا گیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی ترجمان اسلم بلوچ صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے تہنیتی پیغام میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید نومنتخب جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئ کابینہ تجربہ کار و سنئیر صحافیوں پر مشتمل ہے۔جنھوں نے بلوچستان میں صحافتی ذمہداریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں بالعموم بلوچستان میں بالخصوص سیاسی جمہوری عمل پر قدغن لگانے کی منفی پالیسی جاری ہے۔راتوں رات سیاسی جماعت بناکر انتخابات میں دھاندلی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے ان کو کامیاب کرکے بلوچستان پر حکمرانی دی جاتی ہے۔بلوچستان میں سیاسی نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کی منفی تسلسل ہنوز جاری ہے۔بلوچستان کے قومی وسائل ریکوڈک کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی پے۔ساحل سمندر کو ماہی گیروں کےلیے نوگو ایریا بنادیا گیا پے۔تمام صوبائی اداروں کو مفلوج بنادیا گیا اور پھر سے صوبے کو بدامنی کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مکمل یقین ہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ اپنی حقیقی صحافتی فرائض کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان کی آواز بنے گی۔اور بلوچستان کے ساتھ ناانصافی و نابرابری کی پالیسیوں کے خلاف قلم کو میسر و بھرپور استعمال کریگی۔

Recent Posts

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

3 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

10 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

17 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

29 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

33 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

40 mins ago