ایئر عربیہ ابوظہبی کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)ایئرعربیہ ابوظہبی نے فیصل آباد اور ملتان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے . مؤقر اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ایئرعربیہ ابوظہبی نے کہا کہ 10 اگست سے ابو ظہبی سے فیصل آباد اور ملتان کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ پروازیں چلائی جائیں گی .

ایئر لائن کے مطابق ابوظہبی سے ملتان کے لیے پروازیں پیر اور بدھ کے روز جبکہ ابوظہبی سے فیصل آباد کے لیے پروازیں منگل اور جمعرات کے روز چلائی جائیں گی . ایئرعربیہ ابوظہبی نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات بھی شیئر کی ہیں . ایئر لائن نے تمام مسافروں کو ضروری ہدایت میں کہا ہے کہ انہیں چیک ان کے وقت منفی کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کے اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو صرف منظور شدہ لیبارٹریوں سے پرواز کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے حاصل کیا گیا ہو . ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں