قومی اسمبلی میں اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی کے نور عالم خان نے ایک اور ٹویٹ داغ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایک بار پھر تنقید بھرا ٹویٹ داغ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں نور عالم خان نے لکھا کہ پہلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کو جواب دینا ہوگا۔
نور عالم خان نے ٹویٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایک شخص دونوں ہاتھوں میں نوٹوں سے بھرے بیگ لئے اپنی قبر میں جا رہا ہے مگر فرشتہ اسے بیگ ایک طرف رکھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کسی طرح کا کوئی سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں بھی اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔
نور عالم خان نے پہلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد سے کہا کہ انہیں جواب دینا ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سی قطار کی بات کر رہے ہیں ۔ اگر ان کا اشارہ قومی اسمبلی میں موجود حکومتی بینچز کی تین قطاریں ہیں تو ان پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر توانائی حماد اظہر براجمان ہوتے ہیں ۔

Recent Posts

ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…

2 mins ago

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

25 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

2 hours ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

2 hours ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

2 hours ago