وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے
 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے،اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کررہی،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے،آئی ایم ایف کے پاس 23 بار جا چکے،آئی ایم ایف کے پاس جانا کوئی خوشی کی بات نہیں،میں نے کہا تھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہو جائے گا،بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہواہے ،بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے اتنا ہی ان کا مقابلہ کیا جائے گا، دورہ چین سےمستقبل کےمعاملات پرپیشرفت ہوگی،بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں ،باقی بھی 23مارچ کو آئیں دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا،فضل ا لرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آجائیں بلاول آئیں، موسم ابر آلود نہیں ہوگا، مطلع صاف ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے صدارتی نظام کی بات نہیں کی،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز5 کشمیریوں کو شہید کیا ،وزیر اعظم نے کہا 3 ماہ اہم ہیں عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کوپتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں،افغانستان میں صورتحال سے سب واقف ہے عالمی برادری مددکرے،پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی،اپوزیشن پارلیمنٹ میں کسی بھی بل پر حکومت کو شکست نہیں دے سکی،ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے؟ اب 23 مارچ سے پیچھے نہ ہٹے، اسی تاریخ کو آئیں، اپوزیشن استعفوں کی باتیں کرتی تھی، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگی اپوزیشن لانگ مارچ کرکے عالمی رہنماؤں کو ناراض کرنے جا رہی ہے،امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے چاہئیں،چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے

. .

متعلقہ خبریں