بگ باس 15 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟

(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش نے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔

گزشتہ برس سے شروع ہونے والا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 15 اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اُمیدوار تیجسوی پرکاش قرار پائی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 15 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت شامل تھے۔

تمام سرفہرست پانچ فائنلسٹس کو ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی، نشانت نے نقد رقم کے ساتھ شو سے واک آؤٹ کیا اور فاتح کی ٹرافی کی دوڑ چھوڑ دی تھی۔ 

بگ باس کے میزبان و اداکار سلمان خان نے نشانت کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے 10 لاکھ کے ساتھ واک آؤٹ کرنے کا صحیح فیصلہ کیا اور بتایا کہ انہیں شو کا فاتح بننے کے لیے کافی ووٹ نہیں ملے۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد آخر میں صرف دو اُمیدوار ٹرافی کی دوڑ میں باقی رہے جن میں  تیجسوی پرکاش اور پراتک سہجپال تھے۔

زیادہ ووٹ ملنے کی بنیاد پر اداکارہ  تیجسوی پرکاش نے ماڈل پراتیک سہجپال کو شکست دے کر  بگ باس 15 کی فاتح کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

3 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

6 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

16 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

18 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

19 mins ago