’مجھے میرے شوہر سے بچایا جائے، اس سے پہلے اگلی نور مقدم بن جاﺅں‘ بااثر شخصیت کی اہلیہ میدان میں آگئیں، ویڈیو پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نواب اکبر بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زوار کی بیوی ویشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظ کی دہائی دے دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ویشاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مجھے میرے شوہر سے بچا لو، اس سے پہلے کہ میں اگلی نور مقدم بن جاﺅں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور شاہ زوار کو گرفتار نہیں کر رہا اور اس سے مجھے جان کا خطرہ لاحق ہے۔“
Please help. I’ve shared my story. Media and Govt. Please help. This guy has hired target killer to kill me. He has feudal mindset. Me raising voice against his madness means I’ve signed death warrant (Part 1) pic.twitter.com/kMsbrYYOXQ
— Wishah.Abubakr (@WishahAbubakr) April 12, 2021
ویشاہ کا کہنا تھا کہ ”اب تک شاہ زوار کو مفرور قرار دے دیا جانا چاہیے تھا، مگر پاکستان میں طاقتور مردوں کے لیے ہی ایسی رعایتیں ہیں، طاقتور خواتین، جو اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائیں، انہیں بھی ایسی مراعات نہیں ملتی۔“
FIA CYBER CRIME #ArrestShahzawar – why are you not arresting him. Is he above the law Bcz he is man and im woman. I gave you evidence of target killer who was paid by shahzawar. I gave you evidence of him sending my explicit pictures. Do u want my dead body to arrest him? pic.twitter.com/d7ztKvDzU3
— Wishah.Abubakr (@WishahAbubakr) July 25, 2021
ویشاہ کے وکیل حسان نیازی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ویشاہ کی جان کو لاحق خطرے کے متعلق بتایا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ”ویشاہ ابوبکر کی زندگی خطرے میں ہے۔ میں نے ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو ذاتی حیثیت میں بتایا ہے کہ شاہ زوار کو اگر ویشاہ کا ٹھکانہ معلوم ہو گیا تو وہ اسے قتل کروا دے گا۔ ہمیں ویشاہ کو اگلی نور بننے سے پہلے تحفظ دینا ہو گا۔“
