“صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ،قرآن و سنت کے خلاف بننے والےقانون کی پاسداری نہیں کریں گے”مفتی منیب الرحمن کا دبنگ اعلان
حیدرآباد(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اورمفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نےکہاہےکہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار اُمت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے،صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قرآن و سنت کے خلاف بننے والے کسی بھی قانون کی پاسداری اہلسنت نہیں کریں گے . شانِ صدیق اکبرؓ کانفرنس سےخطاب کر تےہوئےمفتی منیب الرحمن نےکہاکہ سیدناصدیق اکبرؓ کاعہدِخلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اورآپؓ کی سیرت و کردار امت کیلئے روشنی اوررہنمائی کامظہر ہے،
قرآن پاک میں ایک ہی آیت میں سات مرتبہ سیدناصدیق اکبرؓ کا ذکر و شان بیان کی گئی ہے،سفر ہجرت کے وقت رسول اللہﷺ نے سیدنا صدیق اکبرؓ پر ہی اعتماد کا اظہار کیا،سفرمیں،بزم میں،رزم میں،جلوت و خلوت میں کوئی لمحہ نہیں جب صدیق اکبرؓ نےسرکارﷺ کی رفاقت کا حق ادا نہ کیا ہو .
انہوں نےکہاکہ دنیاکے تمام عہدے عارضی ہیں اوران سب سےاوپر رسول اللہﷺ کی ذات مبارک ہے، قرآن و سنت کے خلاف ہر فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا .
. .