“صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ،قرآن و سنت کے خلاف بننے والےقانون کی پاسداری نہیں کریں گے”مفتی منیب الرحمن کا دبنگ اعلان

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اورمفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نےکہاہےکہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار اُمت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے،صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قرآن و سنت کے خلاف بننے والے کسی بھی قانون کی پاسداری اہلسنت نہیں کریں گے۔ شانِ صدیق اکبرؓ کانفرنس سےخطاب کر تےہوئےمفتی منیب الرحمن نےکہاکہ سیدناصدیق اکبرؓ کاعہدِخلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اورآپؓ کی سیرت و کردار امت کیلئے روشنی اوررہنمائی کامظہر ہے،

قرآن پاک میں ایک ہی آیت میں سات مرتبہ سیدناصدیق اکبرؓ کا ذکر و شان بیان کی گئی ہے،سفر ہجرت کے وقت رسول اللہﷺ نے سیدنا صدیق اکبرؓ پر ہی اعتماد کا اظہار کیا،سفرمیں،بزم میں،رزم میں،جلوت و خلوت میں کوئی لمحہ نہیں جب صدیق اکبرؓ نےسرکارﷺ کی رفاقت کا حق ادا نہ کیا ہو۔انہوں نےکہاکہ دنیاکے تمام عہدے عارضی ہیں اوران سب سےاوپر رسول اللہﷺ کی ذات مبارک ہے، قرآن و سنت کے خلاف ہر فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

12 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

22 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

31 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

2 hours ago