اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باپ بیٹی کا رشتہ بہت ہی انمول ہوتا ہے کیونکہ بیٹی کے لیے اس کے والد کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہوتے اور وہ اپنی بیٹیوں کی ہر خواہش بھی پوری کرتے ہیں۔ باپ بیٹی کی محبت کی خوبصورت مثال آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر باپ بیٹی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے، تصویر میں باپ اپنی بیمار بیٹی کو پیار کررہا ہے۔ وائرل ہونے والی تصویر میں بھی باپ کو اپنی بیٹی کے سر کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
جبکہ دونوں نے اپنے سر کا ایک حصہ منڈوایا ہوا ہے۔ دماغ کی سرجری کے لیے اکثر مریض کو گنجا کیا جاتا ہے یا ایک طرف سے کچھ بال صاف کردیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے بیٹی کی طرح ہی اپنے سر پر بھی سرجری کے بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔ مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر جگہ زیر گردش ہے اور صارفین کی جانب سے باپ بیٹی کی اس تصویر پر محبت بھرے تبصروں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’باپ نے بیٹی کی دماغ کی سرجری کی وجہ سے اپنا ہیئر اسٹائل اسی کی طرح کا بنا لیا۔ تاہم یہ تصدیق نہیں کی جا سکی کہ وائرل ہونے ان باپ بیٹی کا تعلق کس ملک کی ہے۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…