پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی وکٹ اڑا دی

گھوٹکی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی وکٹ اڑا دی۔گھوٹکی سے ق لیگ کے رہنما غلام رضا پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام رضا نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ سے سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2023میں سندھ میں حکومت بنائے گی۔جب کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی تھی، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، سیاسی شخصیات نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق ،میاں خیل ثنا اللہ ،میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیااس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،سیاسی شخصیات نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی جس پر دونوں رہنماؤں نے اپنے رفقا سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا اور بعدازاں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

3 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

16 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago