پاسپورٹ ایکٹ میں نئے رولز کی منظوری ، اب پاسپورٹ بنوانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ اہم خبرآگئی

ریاض (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ ایکٹ 1974 میں نئے رولز 2021 کی منظوری کے بعد سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان نے اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئے رولز پر عمل کریں تاکہ ان کو پاسپورٹ کا حصول آسانی کے ساتھ ممکن ہوسکے۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ساجد محمود نے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ نئے رولز کے تحت پاسپورٹ کے لئے سفارت خانہ پاکستان تشریف لائیں جس میں نئے اور پرانے پاسپورٹ کے علاوہ گمشدہ پاسپورٹ، فیملی ممبران کی رجسٹریشن کے لئے اصل شناختی کارڈ یا بیرون ممالک مقیم پاکستانی شہریوں کو سمارٹ کارڈ دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے پر بھی نئے پاسپورٹ کا حصول ممکن نہیں ہوگا

اسکے علاوہ والدین کی علیحدگی کی صورت میں بچوں کے پاسپورٹ کے لئے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے پاسپورٹ بنوانے والے افراد اصل شناختی کارڈ ہمراہ لازمی لائیں فوٹو کاپی یا مدت ختم ہوئے شناختی کارڈ پر بھی پاسپورٹ کا پروسس نہیں کیا جائے گا اسکے علاوہ پہلی مرتبہ پاسپورٹ کی گمشدگی پر دوگنی فیس حاصل کی جائے گی دوسری بار پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں چار گنا جبکہ تیسری بار پاسپورٹ کھونے پر آٹھ گنا فیس وصول کی جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سیکشن ساجد محمود کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے لئے روزانہ سینکڑوں افراد آتے ہیں اس لئے انھیں چاہئیے کہ وہ نئے رولز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago