کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان گھومنے آیا جاپانی شہری راستہ بھٹک کر اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر فارنرز سیکیورٹی سیل کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سہائی عزیز نے بتایا کہ جاپانی شہری تاماذاکی تاکیویا اورنگی ٹاؤن میں گھومتا ہوا پایا گیا، گشت کرنے والی پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے روکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تاماذاکی تاکیویا کراچی کے علاقوں سے ناواقف تھا جو گھومتے پھرتے اورنگی ٹاؤن آگیا تھا۔جاپانی کو اورنگی ٹاؤن میں واقع ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر پہنچا دیا گیا جہاں پولیس نے جاپانی باشندے کی مہمان نوازی کی۔
جاپانی باشندے کو بحفاظت غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے قائم پولیس کے سیل پہنچا دیا گیا، جاپان قونصلیٹ نے جاپانی شہری کی مدد کرنے پر پولیس کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ تاماذاکی تاکیویا دنیا کی سیر پر نکلا ہے جو اب تک 104 ممالک کا دورہ کر چکا ہے، جاپانی کراچی گھوم چکا، اب پاکستان کے دیگر علاقوں کی سیر پر روانہ ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…