اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لالی ووڈ کی مایہ ناز فلم اسٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا . صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے سوالات کیے .


انہوں نے کہا کہ ’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے . ‘
ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے . جواب میں فلم اسٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ، آمین .
معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں .
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا؟‘خیال رہے کہ اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں