اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لالی ووڈ کی مایہ ناز فلم اسٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتادیا۔صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے سوالات کیے۔


انہوں نے کہا کہ ’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے۔‘
ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے۔جواب میں فلم اسٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ، آمین۔
معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا؟‘خیال رہے کہ اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

13 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

20 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

27 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

51 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago