شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی کے استعفے کو کھیل قرار دےدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی بات کو کھیل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ استفعے کی بات کرکے کھیل کھیلا جارہا ہے، گیلانی آفس سے اطلاع ملی کہ اہم بل پیش ہونے سے متعلق دو روز قبل معلومات آگئی تھیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی بات کو کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفا دینے کی بات کرنا کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کو ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں دی گئی جبکہ ان کے آفس کا کہنا ہے کہ انہیں دو روز قبل اطلاع مل چکی تھی کہ ایک اہم بل آرہا ہے۔

واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ، اس لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں اور وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں ، حکومت کی نہیں ، اس لیے چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے ، بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا ، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا ، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو لیکن یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا ، 27 جنوری کو ایجنڈا میرے اسٹاف کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر اور میرے گھر ایک بجے پہنچا ، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پرلانا مناسب نہیں تھا ۔
دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی بجائے شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں رسک نہ لیں۔
ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات حاصل کرلیے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے تمام ارکان کو اجلاس سے 2 روز قبل صبح 11.45 پر میسج کرایا، تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے، پیغام میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں، درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں، اجلاس میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن کریں، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں، بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

7 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago