کابینہ میں نہ ایمرجنسی کی بات ہوئی نہ ہی صدارتی نظام کی، شیح رشید احمد کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کابینہ میں نہ ایمرجنسی کی بات ہوئی نہ ہی صدارتی نظام کی ، پاکستان کے امریکہ اور چین سے تعلقات مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، اپوزیشن کو ہر جگہ ناکامی ہوگی ،تین فروری کو وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے ،جس سے پاکستان کی سیاست ،معاشی حالات ا ور اقتصادیات سمیت خطے کے معاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔
پیر کو راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں نے کہاتھا کہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائیگا ،قومی ا سمبلی سے منظور ہوجائے گا ،یہ چودہ پندرہ آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں ، آئی ایم ایف میں جانا کوئی شوق نہیں ہے ،کوئی خوشی کی بات نہیں ہے ،مجبوری ہے اور یہ اب چوبیسیویں مرتبہ ہوجائے گی ،معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے پا س جانا ہوتا ہے ، ساڑھے تین برس کوئی بل کوئی قرارداد ناکام نہیں ہوئی ،اپوزیشن کو کہیں کامیابی نہیں ہوئی ،عدم اعتماد میں بندے ان کو لانے ہوتے ہیں ، اگر آنا چاہتے ہیں تو آئیں فضل الرحمن کو سب سے زیادہ شوق ہے ،باقی سب پارٹیوں کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے ، فضل الرحمن آئیں ،موسم کیسا ہوگا ،کورونا کی صورتحآل کیاہوگی اور حالات و واقعات کیاہوں گے ابھی دو ماہ پڑے ہیں ، اپوزیشن کو ہر جگہ ناکامی ہوگی ،عمران خان نے کہا تھا کہ تین مہینے اہم ہیں ،ایک مہینہ گذر گیا ،ساٹھ دن باقی ہیں ،بلاول کہتا ہے وہ آئے گا اور موسم ابر آلود ہوگا ،کوئی ابر آلود نہیں ہوگا ،بلاول صاحب آئیں آپ ، تئیس مارچ والے بھی شام کو آجائیں ،ڈیڑھ برس باقی ہے ،دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، یوبی این اور بی آر اے نے مل کر بی این اے بنائی ہے ،بلوچستان سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، ہمارے دس جوانوں کی جانوں کی قربانیاں بھی ہوئیںجو کہ ایک تاریخ ہے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی کہ ستر اسی ہزار آرمڈ فورسز اور سویلین کے لوگوں نے قربانی دے کر اس ملک سے دہشت گردی ختم کی۔

ان شا ئ اللہ بی این اے اور ٹی ٹی پی اگر دہشت گردی میں جو اضافہ کرے گی ،ان شائ اللہ ساری قوم مل کراور پاک افواج مل کر اس کا مقابلہ کریں گے ، افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات میں ہماری دعا ہے ،ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے ٰ،پانچ فرروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،گذشتہ ہندوستانی ظالم افواج نے پانچ بے گناہ کشمیری جوانوں کو شہید کیا اور پر امن شہریوں کی جان لی۔
اس سے اندازہ ہوجا تا ہے کہ ہندوستان کی فوج مسلمانوں سے کیا سلوک کررہی ہے ، آج مسلمان ہندوستان میں بے بس ہے وہ آسمان کی طرف یا پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے ، ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا ، نہ ایمرجنسی کا پتہ ہے نہ مجھے صدارتی نظام کا پتہ ہے ، کابینہ میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ، پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں نہ ایمرجنسی کی بات کی ہے اور نہ ہی صدارتی نظام کی بات کی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کے امریکہ اور چین سے تعلقات مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمارا آزمودہ اور ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے،امریکہ ایک طاقت ہے ،سپر پاور ہے ، ہمیں اس سے بھی تعلقات رکھنے ہیں ، کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض کرنے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے ا?ئی ایم ایف کے پاس جانے پر چین کے کوئی تحفظات نہیں ہیں ، آئی ایم ایف میں جانا ہماری ضرورت ہے ،جس دن ہماری معیشت مضبوط ہوگی آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی ، چور لٹیرے جنھوں نے اس ملک کو لوٹا وہ احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے اور لوگوں کو یقین ہوگا کہ ملک لوٹ کر بھاگنے والوں کو بھی یہاں کا قانون شکنجے میں لیتا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے ،لئی ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح وزیراعظم بہت جلد کریں گے ،ذچہ و بچہ ہسپتال کا اسی فی صد کام مکمل ہوچکاہے ، بلدیاتی الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

7 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago