لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ”ریچ ایوری ڈور“ (RED) مہم کے تحت 58 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسی نیٹ کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں آج خصوصی تقریب منعقدہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نمایا ں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ میں شیلڈز تقسیم کیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ”ریچ ایوری ڈور“ (RED) تھری مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ”ریچ ایوری ڈور“(RED) تھری مہم کا پہلا فیز 14 فروری تک جاری رہے گا- تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں مہم کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں -کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے-کوروناکے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے .
ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے .
زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے اور اسی لئے پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے . شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے . کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے . عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں .
انہوں نے کہا کہ پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے . ٹارگٹ کے حصول کا یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے . مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا . آپ سب کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں، یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے اورنیک نامی بھی .
کورونا کے خلاف جنگ ہر محاذ پر مل کر لڑیں گے اور سرخرو ہوں گے . صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا . چیف سیکرٹری کامران افضل نے کہاکہ مہم کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اضلاع کے افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میانوالی، بھکر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، سرگودھا، اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنرزاورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو شیلڈز دیں- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قصور، چنیوٹ، ساہیوال، ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ میں شیلڈ ز تقسیم کیں .
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اٹک، پاکپتن، گوجرانوالہ، وہاڑی، حافظ آباداورخانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو شیلڈز دیں . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شہریو ں کو کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کے حکام کی کارکردگی کو سراہا- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے .