سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فونز تیارکرنا شروع کردئیے‘ ڈاکٹر شہباز گل

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کی تصدیق کر دی . پی ٹی اے کے مطابق دس کمپنیاں پہلے ہی موبائل فونز کی اسمبلنگ کر رہی ہیں جن میں کیو موبائل، جی فائیو، انفنیکس، آئی ٹیل اور وی جی او ٹیل شامل ہیں .


تین سال میں پاکستان میں مقامی سطح پر 4کروڑ 30لاکھ فون تیار ہوئے . تفصیلات کے مطابق 2019 میں مقامی سطح پر دس برانڈز کے ایک کروڑ پانچ لاکھ فون اسمبل کیے گئے، 2020 میں پاکستان میں ایک کروڑ 17لاکھ جبکہ 2021 میں 2 کروڑ 9 لاکھ فون تیار کیے گئے ہیں . حکومت نے اب تک 19 کمپنیوںکو موبائل فونز تیاری کے لائسنس جاری کر رکھے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں