لاہور(قدرت روزنامہ) سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان، 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا .
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے .
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے .
. .