سکھر(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما سید خور شید احمد شاہ نے اپنے چھوٹے بیٹے سید زیرك شاہ کو میدان سیاست میں اتار دیا، نوجوان نے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں . پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خور شید احمد شاہ نے اپنے چھوٹے بیٹے سید زیرك شاہ كو آئندہ انتخابات میں صوبائی سیٹ پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انهوں نے سکھر میں اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں .
سید زیرک خورشید احمد شاھ نے گزشتہ روز سکھر میں سبزی منڈی کے قریب میر عبدالرحمان مینگل کی خیرات فی سبیل اللہ میں شرکت کی . دوسری جانب لکھی غلام شاھ میں دلشاد احمد ماکو کی خیرات میں شرکت کی . بعد ازان نوجوان نے سکھر بس ٹرمینل پر محرم علی میمن کی ٹی پارٹی میں شرکت کی . بعد میں چونا بھٹا اور آباد لاکھا میں مختلف برادیون کے انتقال کئیے جانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظھار افسوس کیا . سکھر شہر میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کی .
. .