وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی، وزیراعظم نے پٹرول11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں اسوقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ واضح رہے اوگر نے یکم فرروی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 14 روپے تک اضافے کی سمری تیار کی تھی، جس میں پٹرول 11 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول 11 اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی منظوری نہیں دی جاسکتی، پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عوام کو مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، تیل کی بڑھتی قیمت کا بوجھ حکومت اپنے اوپر لے گی۔

Recent Posts

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

4 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

14 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

49 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

58 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago