شرمیلا فاروقی کی شکایت پر وفاقی محتسب نے نادیہ خان کو تبصرے سے روک دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی محتسب نے نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی شکایت پر انیسہ فاروقی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے روک دیا۔شرمیلا فاروقی نے اپنی شکایت پر وفاقی محتسب کے دفتر کا ایک آرڈر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں بتایا گیا کہ نادیہ خان ، انیسہ فاروقی کی ویڈیو کے معاملے پر 4 فروری تک کسی بھی میڈیا کو ذریعہ بنا کر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتیں۔

نادیہ خان کو 4 فروری 2022 کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دان شرمیلا فاروقی اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک دوسرے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمات درج کراچکی ہیں۔اداکارہ نادیہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی شکل و صورت کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا، جس پر شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے معروف اداکارہ کو ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
شرمیلا فاروقی کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس وصول ہونے کے بعد نادیہ خان نے اتوار کے روز کہا کہ میرے وکلاء شرمیلا فاروقی کو ایک قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں جن میں ہتکِ عزت پر مبنی ریمارکس پر 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی، نادیہ خان تنازع ہے کیا؟

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر رہی تھیں۔
نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نادیہ خان کا ردعمل:

اس معاملے کی وضاحت دینے کے لیے نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر آدھے گھنٹے کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔اپنی آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہذا میں نے اُن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔
اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago