یوسف رضا گیلانی ڈٹ گئے ، استعفیٰ بھیج دیا ہے واپس نہیں لوں گا، چئیرمین سینیٹ پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی
نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ میں نے ہاؤس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہئیے۔پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ک ہعدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر یوسف رضا گیلانی نے آج سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی نشست سے یوسف گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago