انتخابی اصلاحات میں اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات میں اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہونے پر شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے، انتخابی اصلاحات سے قبل اپوزیشن قیادت کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو مکمل طور پر ختم کی اجانا چاہیے، نیب سرے سے کوئی ادارہ نہیں ہے، یہ ڈکٹیٹروں کیلئے بنایا گیا تھا، اس کو مکمل ختم کردیا جائے اس میں کسی قسم کی اصلاحات کی ضرورت نہیں ہے، یہ بات کہنا کہ لوگ کہیں گے احتساب سے فرار ہوررہا ہے، یہ بات نہیں پاکستان ریاست ہے اور اس میں ادارے موجود ہیں،میرے حوالے سے اور اپنے ساتھیوں کے حوالے سے جو کچھ سامنے آیا اس کے بعد میں کبھی نہیں کہوں گا کہ نیب واقعی احتساب کا ادارہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن قیادت کو پہلے خود اکٹھے بیٹھنا چاہیے، دھاندلی کی پیداوار حکومت سے منصفانہ الیکشن کی توقع نہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق نقطے کو اسمبلی سے رجوع کرنے سے پہلے نمایاں کرنا چاہیے، انتخابی اصلاحات میں اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہونے سے شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے، ووٹ ڈالا کسی کو جاتا ہے لیکن گنتی کسی اور کی شمار ہوتی ہے۔
دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے صدر مملکت سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے ، بابر اعوان نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کا حق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئینی تقاضاہے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے کیاوعدہ پورا کرے گی۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago