(قدرت روزنامہ)کراچی: پی ایس ایل 7 کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے۔
ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کل کراچی پہنچ رہے ہیں جو پی ایس ایل 7 میں اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔
کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں جیسن روئے، ثاقب محمود، جیمز وینس، فل سالٹس، کرس جورڈن اور ہیری بروکس شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے اسلام آباد ہونائیٹڈ کو جوائن کیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے والے 8 کھلاڑی پی ایس ایل کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھلاڑیوں کی صلاحتیں آزمانے کا بہترین پلیٹ فارم بن گیا ہے جبکہ لیگ میں شامل زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔
یہاں یہ بات زیر غور ہے کہ دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی انگلینڈ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پی ایس ایل کو جوائن کررہے ہیں، اگر موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے تو چار ماہ قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 دنوں پر مشتمل دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی حیران کن نظر آتا ہے۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑی تو پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن انگلش کرکٹ بورڈ اپنے وعدوں سے منحرف نظر آتا ہے
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…