پشاور (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر کو 5 سال کیلئے نا اہل کردیا ۔ میڈیا رپورتس کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا ، اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نا اہل کردیا ، ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ۔
یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے ، ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جو بکا خیل میں پولنگ کے حوالے سے تمام واقعات اور معاملات کی مکمل تحقیقات کرکے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
قبل ازیں جے یو آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے الزام عائد کیا تھا کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بول دیا ، حکمراں جماعت کے صوبائی وزیر نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو اغواء کر لیا اور سامان بھی ساتھ لے گئے ، انہوں نے کہا کہ شاہ محمد خان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے یرغمال عملے کو ایک پیٹرول پمپ میں رکھا گیا ، جس کے بارے میں متعلقہ ڈی سی اور ڈی پی او کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا لیکن انتظامیہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بے بس ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…