نوازشریف عالمی ایجنسیوں کا آلہ کار بن گئے ہیں ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف عالمی ایجنسیوں کا آلہ کار بن گئےہیں ، نوازشریف سب سے بڑا ریاست مخالف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور راجہ فاروق حیدر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سازش کے تحت ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہے ، آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیری عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا ، عمران خان کشمیر کے سفیرہیں،کشمیری عوام نے ان پر اعتماد کیاہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرکے قومی بین الاقوامی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کردیا،ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈمی وزیراعظم لاکر صوبہ بنانے کو کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کو پیسے اور فراڈ کا ووٹ ملا جو کشمیر کی سیاسی روایات پر حملہ ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور راجا فاروق حیدر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھاندلی کا معاملہ الیکشن کے دن نہیں الیکشن سے پہلے شروع ہوگیا تھا، آزاد کشمیر الیکشن میں امیدوارو ں کو بلاکر کہا گیا کہ وفاداری بدل لو، دباؤ اور لالچ کے باوجود ہمارے امیدوار کھڑے رہے، مسلم لیگ ن نے الیکشن میں دوسری جماعتوں سے بڑے جلسے کیے، انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے،جو دھاندلی کے معاملات 2018کے الیکشن میں ہوئے وہی آج 2021ء میں ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کی سیاسی ماحول اور روایات پر حملہ کیا گیا، جس کا ہمیں خدشہ تھا وہی بات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں ثالثی کروں گا، جو وزیراعظم نے ورلڈکپ جیتنے کے مترادف کہا تھا،امریکا اور بھارت سے جو بات کی گئی وہ مسئلہ کشمیر کے حل سے انحراف ہے، وہی بات آج نظر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں ڈمی وزیراعظم لاکر صوبہ بنانے کی جو باتیں کی جارہی ہیں، جونیا راستہ کھولنے کی بات ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، کشمیر کاز کو کھونے کے مترادف ہے، یہ کشمیری عوام کو قبول نہیں ہے،کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا کشمیری اس کو تسلیم نہیں کرے گا،اقتدار میں ایسے لوگوں کو لایا جارہا ہے جو پیسے کے بل بوتے پر آنا چاہتے ہیں، غیرنمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز کو آگے بڑھائے گی؟حقیقت میں 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے۔

Recent Posts

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

31 mins ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

59 mins ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

1 hour ago

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

1 hour ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

1 hour ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

2 hours ago