اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کروا دیاہے جس کی ایف آئی آر کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جویریہ ظفر نے ایف آئی آر موقف اختیار کیاہے کہ میں جویریہ ظفر دختر ظفر اقبال سکنہ بلاک H نمبر 405 پارلیمنٹ لاجز کی رہائشی ہوں اور حیدر علی ولد مطلوب حیدر بلوچ سے عرصہ 6 ماہ سے نکاح میں ہوں، امروز ایک معمولی سی بات پر لڑائی جھگڑا شروع کردیا میں نے کہا کہ میں خلع کے لیے کورٹ میں جاﺅں گی جس پر حیدر علی نے مجھے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور الماری سے پسٹل نکال کر میرے سر پر تان لیا اور کہا کہ میں آج تمہیں مار دوں گا جس پر میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی اور فائر دیوار پر لگ گیا۔
میں نے بڑی مشکل سے جان بچا کر پولیس کو کال کی اور مذکورہ نے ماضی میں میرے ساتھ زبردستی نکاح کیا آپ سے درخواست ہے کہ حیدر علی کے خلاف مجھ پر تشدد، گالی کلوچ، اسلحہ آتشیں کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے اور میرے گھر والوں اور مجھے بھی جانی نقصان یا مالی نقصان ہوا تو حیدر علی ذمہ دار ہوگا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جویریہ ظفر کے شوہر حیدر علی بھی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہیں ۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…