کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے وقت کبھی کبھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں فیصل بیس پر گزشتہ روز ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،جبکہ ابھی شہر قائد میں شمال مغرب سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث 6 فروری تک کراچی میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 6 فروری کے بعد بالائی علاقوں سے نکل جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کے بعد سی بی سی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیاہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کاکہنا ہے کہ ایمبولینس اور دیگر سروسز شہریوں کی مدد کیلئے موجود ہوں گی۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…