بےرحم ماں نے 3 سالہ بیٹی کو ریچھ کے آگے ڈال دیا

ازبکستان (قدرت روزنامہ)ازبکستان کے چڑیا گھر میں ایک بےرحم اور سفاک ماں نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو ریچھ کے آگے ڈال دیا جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے چڑیا گھر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک ماں نے اپنی تین سالہ بیٹی کو ریچھ کے آگے پھینک دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنی بیٹی اور دیگر لوگوں کے ساتھ 16 فٹ اوپر سے نیچے گھومنے والے ریچھ کو دیکھ رہی ہے اور پھر وہ اتنی اونچائی سے اپنی معصوم بچی کو نیچے ریچھ کے آگے پھینک دیتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جب چھوٹی بچی ریچھ کی خندق میں آکر گِری تو ریچھ بچی کے پاس گیا اور اُسے سونگھنے لگا، خوش قسمتی سے، ریچھ بچی کو سونگھنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
دریں اثنا، چڑیا گھر کے مالکان بچی کو بچانے کے لیے خندق کے اندر گئے اور بحفاظت بچی کو باہر لے آئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی سفاک ماں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ماں کو حراست میں لے لیا گیا اور اس پر قتل کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔
جرم ثابت ہونے پر اسے 15 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بچی کو سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔دوسری جانب چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ مکمل طور پر واضح نہیں تھا کہ اُس ماں کو اپنی بیٹی کو پھینکنے کا مقصد کیا تھا، زائرین اور چڑیا گھر کا عملہ دونوں اسے روکنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ ناکام رہے۔‘

Recent Posts

پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…

1 hour ago

چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…

2 hours ago

’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ…

2 hours ago

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں…

2 hours ago

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…

8 hours ago