جامعہ کراچی میں مزید 10 روز کلاسز کا بائیکاٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سکریٹری بورڈز و جامعات کے رویے کے خلاف مزید 10 روز کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو اساتذہ کے اجلاس کی صدارت انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر شاہ علی القدر نے کی۔
انجمن اساتذہ کے سکریٹری محسن علی کے مطابق جب تک سلیکشن بورڈ نہیں ہوجاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا، جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل آئندہ ہفتے جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ انجمن اساتذہ کا احتجاج اور کلاسوں کا بائیکاٹ منگل سے جاری ہے۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر شاہ علی القدر کا کہنا تھا کہ جب سلیکشن بورڈ شروع ہوا تھا تو سکریٹری بورڈز و جامعات نے سلیکشن بورڈ رکوا کر جامعہ کی خود مختاری پر حملہ کیا تھا سکریٹری کو اگر سلیکشن بورڈ پر اعتراض تھا تو وہ اسے پہلے کرسکتے تھے خط لکھ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا سندھ میں قائم مقام وی سی لگا کر جامعات کی خود مختاری کو کنٹرول کررہے ہیں ۔صدر اساتذہ نے کہا کہ ٹیچرز کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جو ہمیں برداشت نہیں۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا یوم سیاہ اور بائیکاٹ بلا جواز ہے،حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم جو بھی جامعہ ضروری بھرتی کرنا چاہے اس کے لیے پیشگی اجازت ضروری ہے اور کئی جامعات بھرتیوں کی اجازت لے چکی ہیں جامعہ کراچی کو بھی اجازت لینی چاہیے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

15 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

18 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

35 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

38 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago