کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر کورٹ پولیس کی اسکروٹنی شروع کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی کورٹ پولیس کو پولیس وینز کی آن لائن ٹریکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورٹ پولیس کی نفری 600 اہلکاروں پر مشتمل ہے، کرپٹ اہلکاروں کی فہرست بنا کر انہیں فیلڈ ورک سے ہٹا دیا جائے گا۔کورٹ پولیس کی نفری 1200 کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، یومیہ سٹی کورٹ میں 600 سے 700 ملزمان پیش کیے جاتے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ زوہیب قریشی کو جیل سے پولیس وین میں ہی عدالت لایا گیا تھا، پیشی کے بعد زوہیب قریشی کو اہلکاروں نے پرائیویٹ گاڑی فراہم کی تھی۔ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ کے مال سے خریداری کے بہانے فرار ہو گیا تھا۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…