کرناٹکہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک اورسرکاری کالج نے باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست کرناٹکہ کے کنداپورا گورنمنٹ کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
طالبات کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر روتے ہوئے کالج کے پرنسپل کی منتیں کرتی رہیں لیکن پرنسپل نے ان کی ایک نہ سنی۔
باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینے کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
واضح رہے کہ کرناٹکہ میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔
اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔حجاب پرپابندی کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست بھی دائرکررکھی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…