کراچی: نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرا دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو مکمل طورپر گرا دیا گیا ہے۔عمارت کا ملبہ اب بھی عمارت کی جگہ پر موجود ہے جسے ہیوی مشینری کی مدد سے اٹھایا اور یہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس 28 نومبر 2021ء کو نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر 800 مزدوروں کی نفری کام کر رہی تھی۔
عمارت کو توڑنے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا، جس کے دوران بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔آخری دنوں میں مزدوروں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا اور 40 سے 50 مزدوروں نے ان دنوں میں عمارت کو گرانے کا کام 5 ہیوی مشینوں کی مدد سے انجام دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے جون 2021ء میں نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور رہائشی افراد کی جانب سے دائر کی گئی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago